Search
Close this search box.
بدھ ,08 جولائی ,2026ء

سرکاری سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں 2682 مزید سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دئیے گئے۔

مذکورہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23 اگست سے ہوگا،اس طرح ٹھیکے پر دیئے گئےسرکاری سکولوں کی کل تعداد 13 ہزار ہوگئی ہے ۔

تیسرے فیز میں لاہور سے ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کی تعداد 42 ہو گئی ،سکولوں کے حصول کیلئےاین جی اوزکا کوٹہ 40 فیصد اورانٹرپینیور کا 35 فیصد مقرر تھا۔

پیف حکام کے مطابق سکول حاصل نہ کرنیوالے ادارے 10 جولائی تک پیف کو اپیل جمع کرواسکیں گے،اپیل کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اورمقررہ تاریخ کے بعد کسی اپیل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکام کا اہم اقدام

یہ بھی پڑھیں