اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میپکو نے دو برس میں 36 ارب روپے کے خسارے سے نکل کر 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں میپکو نے نمایاں مالیاتی ٹرن اراؤنڈ حاصل کیا۔دو برس میں میپکو کا 37 ارب روپے سے زائد کا ٹرن اراؤنڈ۔میپکو کے لائن لاسز میں نمایاں کمی.
میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے، میپکو کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی، مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام اور اصلاحات سے میپکو کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔
میپکو کی کامیابی جامع اصلاحات، مؤثر نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے،آزاد اور خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز، مؤثر نگرانی اور آٹومیشن نے میپکو کی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا۔میپکو کی کامیابی ایک قابلِ تقلید اصلاحاتی ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔آزادانہ فیصلہ سازی، شفافیت اور ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کا یہی اصلاحاتی ماڈل دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بھی نافذ ہے۔


