Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

قانون شکن کون؟ موٹر وے پولیس کی سرکاری گاڑی کی اوور اسپیڈنگ کی ویڈیو وائرل

(اوصاف نیوز) قانون پر عمل درآمد کرانے والے خود ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ موٹر وے ایم فور پر موٹر وے پولیس کی سرکاری گاڑی کی تیز رفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے شہریوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

وائرل ویڈیو بنانے والے شہری جو ایک متحرک وکیل بھی بتائے جاتے ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری گاڑی IDP-3891 میں مبینہ طور پر ڈی آئی جی موٹر وے دار علی خٹک سوار تھے، اور گاڑی کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی تھی

، جو مقررہ اسپیڈ لمٹ سے کہیں زیادہ ہے۔شہری کے مطابق انہوں نے اوور اسپیڈنگ کی فوٹیج بنائی تو سرکاری گاڑی میں موجود افسران نے انہیں روکنے کی کوشش کی

، جبکہ مبینہ طور پر ان کے پیچھے 5 گاڑیاں بھیج کر کارروائی کی کوشش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے شہری کو مبینہ طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر قانون پر عمل کرانے والے اداروں کے افسران ہی خلاف ورزی کریں گے

تو عام شہریوں سے قانون کی پاسداری کی امید کیسے کی جا سکتی ہے؟واقعے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ موٹر وے پولیس معاملے کی شفاف تحقیقات کرے اور اوور اسپیڈنگ اور مبینہ ہراسانی پر کارروائی سامنے لائی جائے۔
مزید پڑھیں:بنگلادیشی عدالت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو قید کی سزا سنا دی

یہ بھی پڑھیں