Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

9 مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار

(اوصاف نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف بھی اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ عدالت نے ریونیو افسران کو حکم دیا کہ ملزمان کی جائیداد قرق کی جائے اور اگر وہ مقررہ تاریخ تک عدالت میں پیش نہ ہوں، تو ان کی جائیداد نیلام کر دی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں، تاکہ ان کی غیر حاضری کی صورت میں کارروائی کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:افسوسناک خبر:سعودی شہزاد ےکا انتقال ہوگیا

یہ بھی پڑھیں