Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عمران خان نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی عدم موجودگی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے پارٹی قیادت کو شاہد خٹک کو پارلیمانی سیکرٹری بنانے کا نوٹیفکیشن دینے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ زرتاج گل کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایوان میں موجود نہیں تھے۔
مزید پڑھیں‌:رجب بٹ کی والدہ کا بہو کےلیے متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم

یہ بھی پڑھیں