Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ

کراچی (اوصاف نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کرنسی ایک پیسے سستی ہو کر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق آج کرنسی ٹریڈنگ کا آغاز محتاط رجحان کے ساتھ ہوا جب کہ طلب اور رسد بھی معمول کے مطابق رہی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 168,462 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کا رجحان مستحکم نظر آیا اور خریداری کا دائرہ وسیع رہا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومتی اقتصادی اقدامات اور بہتر مالیاتی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں‌:بھارت جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

یہ بھی پڑھیں