Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

محمد نواز کا شاندار اعزاز

راولپنڈی (اوصاف نیوز) آل راؤنڈر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بن گئے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ لیفٹ آرم اسپنر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نواز نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی طرف سے خاص طور پر مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں جس اعتماد اور اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترے۔

محمد نواز جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹیں لے کر مین آف دی سیریز رہے جب کہ اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای سیریز کے 5 میچوں میں 120 رنز اور 10 وکٹیں لے کر بہترین کھلاڑی رہے۔

تیسری بار، وہ نومبر 2025 میں راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ فریقی سیریز میں 52 رنز اور 10 وکٹیں لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی بنے۔ 2025 میں محمد نواز 26 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 4 بار بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس دوران آل راؤنڈر نے پاکستان کے لیے 74.4 اوورز کرائے اور 490 رنز دیے، جس میں انہوں نے 2025 کے ٹی ٹوئنٹی کیلنڈر ایئر میں 13.16 کی اوسط سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 19.05 کی اوسط سے 362 رنز بنائے، بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 38 رنز کے ساتھ 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 24 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔
مزید پڑھیں‌:ویرات کوہلی ’وجے ہزارے‘ ٹرافی کھیلنے پر آمادہ

یہ بھی پڑھیں