اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ پر پی ٹی آئی مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بھارتی اور افغان میڈیا کو استعمال کر کے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، جو ملاقات کے بعد غلط ثابت ہوئیں۔ انہوں نے عمران خان کی صحت کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سب ملک دشمنی کے مترادف ہے اور ایسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘‘
اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ملاقاتوں سے مسلسل انکار کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ عوامی دباؤ تھا، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر پرامن بیٹھ کر صرف قانونی ملاقات کا مطالبہ کیا اور اسی دباؤ کے باعث انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت دی۔شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ فیصل واؤڈا اور رانا ثناء اللہ اپنی سیاسی حیثیت کھو چکے ہیں اور بے بنیاد بیانات دے کر ماحول خراب کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سکول ٹیچرانٹرن بھرتی کا نیا شیڈول جاری




