Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

میٹرک کے امتحان کب ہونگے؟

(اوصاف نیوز)پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ لاکھوں طلبا کی آسانی کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے ، محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید وقت مل گیا۔

دوسری جانب ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد پیپرز لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔
مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ ،رضوان کا بڑا بیان!

یہ بھی پڑھیں