Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف اور سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں۔

یہ خبر ان کے بیٹے اور معروف اداکار پارس مسرور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے شیئر کی جس کے بعد شوبز اور ناظرین میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ بینا مسرور نے شوبز کے شعبے میں کئی یادگار کردار ادا کیے جن میں بنجارہ، بیٹیاں، ٹڈاپ، عشق نہیں آسان، آنگن، آگر اور جان جہاں شامل ہیں۔ ان کی اداکاری کے انداز اور منفرد پرفارمنس نے انہیں شوبز کی دنیا میں ایک نمایاں مقام دیا اور وہ ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

اداکارہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں، انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، تعلیم کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں اور تدریس کے ذریعے کئی طلبہ کی رہنمائی کی۔ شوبز کے ساتھ ساتھ ان کی تدریسی خدمات بھی انہیں ایک متوازن اور کامیاب شخصیت کے طور پر پہچانتی ہیں۔

پارس مسرور نے مداحوں اور مداحوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بینا مسرور کی اداکاری اور یادگار کرداروں کے گہرے اثرات پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور شوبز کی دنیا میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:امریکی حملے میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں افغانی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں