Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر مزید کم

کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔

مارکیٹ میں بہتری کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے معاشی حلقوں میں اطمینان کی فضا پیدا ہوگئی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 166,500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے ملے جلے رجحان کے بعد مارکیٹ کا بڑھنا ایک مثبت اشارہ ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ بھی پہلے سیشن میں 168000 پوائنٹس کی حد عبور کر گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر منفی رجحان کے باعث انڈیکس میں کمی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی مالیاتی پالیسی، عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور سرمایہ کاروں کی توقعات کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 280.40 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر سستا ہونے کے رجحان سے درآمدی لاگت میں کمی متوقع ہے جس کے مستقبل میں مہنگائی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو آئندہ چند روز میں ملکی معیشت کو مزید سہارا مل سکتا ہے جب کہ سرمایہ کار بھی مزید اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں‌:نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں