Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید شدید بیمار ہسپتال منتقل

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی عیادت کی۔

فاروق حیدر خان کے ہمراہ سابق وزیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور سابق سیکرٹری راجہ امجد پرویز علی خان بھی موجود تھے۔ وفد نے اسپتال پہنچ کر چوہدری عبدالمجید کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹروں سے ان کی طبی حالت بارے تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چوہدری عبدالمجید کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک چوہدری صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین۔

چوہدری عبدالمجید کے خاندان نے سابق وزرائے اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے مریض اور گھر والوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔
53 کروڑ روپے کے فراڈ کیس؛ نادیہ حسین کے شوہر کو بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں