(اوصاف نیوز)محکمہ ایکسائز نے ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں اور سب سے زیادہ ریکوری کرنے والے افسران و اہلکاروں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور موٹر وہیکل ٹیکس کی کیٹیگریز میں سب سے زیادہ اور بروقت ٹیکس ادا کرنے والے ٹاپ فائیو شہریوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح ٹیکس وصولی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکار بالخصوص پہلے دو نمبر پر آنے والے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز — کو بھی اعزازات اور انعامات دئیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تمام ریجنز کو ہدایت کی ہے کہ کارکردگی اور ادائیگی کی بنیاد پر ناموں کی فہرستیں مرتب کرکے ڈی جی آفس بھجوائی جائیں ،حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان اور فیلڈ عملے کی حوصلہ افزائی اور صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق آئندہ ہفتے تقریبِ وقار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ٹیکس دہندگان اور محکمے کے ملازمین کو مدعو کرکے اعزازات دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے شدیدبارش کی پیشگوئی کر دی ؟


