Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے شدیدبارش کی پیشگوئی کر دی ؟

(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی ڈینگی کا شکار، ہسپتال میں داخل

یہ بھی پڑھیں