Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام

پشاور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیرحکومت نے ہزاروں خاندانوں کے بجلی کے بقایا جات معاف کردیے

یہ بھی پڑھیں