(اوصاف نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
کیلینڈر پر 7 دسمبر اتوار کا آغاز ہونے کے بعد مظفر آباد اور کئی دوسرے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے نیند میں ڈوبے ہوئے شہری ہڑبڑا کر بیدار ہو گئے اور بہت سے لوگ گھروں سے باہر آ گئے۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔عینی شاہدوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے شدید تھے اور یہ نصف منت کے لگ بھگ محسوس کئے جاتے رہے۔
زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور بتایا جا رہاہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول کی قیمت
