Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

عمران خان کو سزائے موت ، اصل حقیقت سامنے آ گئی

راولپنڈی (اوصاف نیوز) تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزم عمران خان کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ملزم کو قانون کے مطابق اس وقت تک پھانسی دی جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔ اس کے ساتھ مقتول کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
واضع رہے کہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔ مجرم عمران خان نے نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں متعدد گواہ پیش کیے گئے۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور شواہد ملزم کے خلاف واضح ہیں۔

دفاع کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ نہیں تھا، تاہم عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو قصور وار قرار دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جرم ثابت ہونے پر سخت سزا دینا ناگزیر ہے تاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم رہے۔

ورثا کا ردِعمل
مقتول کے اہل خانہ نے عدالتی فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا اور کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ قاتل کو قرار واقعی سزا ملے۔
مزید پڑھیں:الاسکامیں7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ

یہ بھی پڑھیں