Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

(اوصا ف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج چاندی کی قیمت

یہ بھی پڑھیں