Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

بھارتی خفیہ ایجنسی (را) سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار، حساس مقامات کی لوکیشن برآمد

لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی (را) سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور، بہاولپور اور فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد کی گئی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے مدارس اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ۔، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔
مزید پڑھیں: جادو، ٹونہ اور عملیات: ایک معاشرتی و دینی المیہ

یہ بھی پڑھیں