Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب

راولپنڈی (اوصاف نیوز)جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزازی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کے دستے نے فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سینئر عسکری قیادت بشمول چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران اعزازی دستے نے مہمان خصوصی کو جنرل سلام پیش کیا، اور مہمان خصوصی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کی تصدیق کی تھی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا چیف آف ڈیفنس فورسز کا مدت ملازمت پانچ سال کے لیے ہوگی۔

مزید برآں، وزارت دفاع نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صیدھو کا مدت ملازمت دو سال مزید بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت وہ پاکستان ایئر فورس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں