(اوصاف نیوز)پنجاب میں سینٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب، پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے عابد شیر علی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ سینٹ انتخاب میں حصہ لینے والے دو امیدواروں رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
واضح رہے کہ سینٹ کی یہ نشست عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا




