Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سونا جعلی نکلا ،10 لاکھ شرط بھی ہار گئے

لاہور (اوصاف نیوز)معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، کا قیمتی سونا نہ صرف جعلی نکلا بلکہ وہ 10 لاکھ روپے کی بڑی رقم بھی ہار گئے۔

حال ہی میں کاشف ضمیر نے اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ ثابت کر دے کہ ان کا پہنا ہوا سونا نقلی ہے تو تو وہ اس کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔

فضا علی نے لائیو شو کے دوران سنیارے کوبلا کر جانچ کرائی جنہوں نے کہا کہ یہ سونا نقلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھ پر بھروسہ نہیں ہے تو اپنی مرضی کے کسی بھی سنیارے سے اس کی جانچ کروا لیں اگر یہ بات غلط نکلی تو میں آپ کو 20 لاکھ لاکھ روپے دوں گا۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات، طرزِ زندگی اور مقدمات کی وجہ سے پہلے بھی خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

کاشف ضمیر ’چوہدری گروپ آف کمپنیز پنجاب‘ کا مالک بھی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی متعدد سیاستدانوں سمیت دیگر شخصیات کے تصاویر بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر عظمی بخاری کی اہم پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں