اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز آزاد کشمیر کی وادی جنت نظیر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے جہاں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جنت نظیر وادیِ آزاد جموں وکشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن
پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات… pic.twitter.com/6bO2nXDtnl
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 9, 2025
پی ایس ایل کے تاریخی لندن روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بھی موجود ہے جب کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہوں گے۔
پاکستان کے اس خوش آئند اقدام نے ثابت کر دیا ہے کہ امن، کھیل اور ترقی ہی کشمیر کی اصل پہچان ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر کے برعکس پاکستان جنت نما وادی میں کھیلوں کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کا خوشگوار ماحول اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ظلم و بربریت کے خلاف ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای کا ویزا قوانین کے حوالے سے اہم اعلان




