Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کس نئی تکلیف کا شکار ہوگئے؟ڈاکٹروں نے دوائیاں تجویز کردیں

راولپنڈی (اوصاف نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان(imran khan) کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا (مسّہ) نکل آیا،ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد میڈیسن تجویزکردی ہے۔
موقر قومی روزنامے کے مطابق پمزکی پانچ رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ کیا

، جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسرجنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف،ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر ڈاکٹر طارق عبداللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار ،سینئر رجسٹرار ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشرمشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے اوربانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کیا۔

عمران خان کے دائیں پاؤں کے تلوے میں درد کی شکایت پر ،ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں بتایاکہ پاؤں کے تلوے کی جلدایکسرسائزکی وجہ سے سخت ہوگئی ہے اور موہکا(CORN)بن گیا جس سے انہیں درد ہورہا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تندرست ہیں اور حسب معمول کھانا تناول کررہے ہیں ،گزشتہ روزانہوں نے ناشتے میں ملک شیک ،کافی ،شہد ،کھجوریں لیں ،دوپہر کو کھانے میں مکس دال ،چپاتی ،2فرائی انڈے ،سلاد لی اور رات کے کھانے میں ڈرائی
فروٹ ڈال کرملک شیک نوش کیا،سیب ،کیلا اور امرودکھائے ۔
متحدہ عرب امارات جانے والے غیرملکی خبردار، نیا قانون نافذ

یہ بھی پڑھیں