Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

لڑکیوں کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد اساتذہ پر پابندی

لاہور ( اوصاف نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نئی جاری کردہ ہدایات میں پی ای ایف نے اسکول انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کی تقرری کی جاسکتی ہے۔

فاؤنڈیشن نے تمام پارٹنر اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پی ای ایف حکام کے مطابق لڑکیوں کے سکولوں میں مرد اساتذہ کی موجودگی طالبات کے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب کر رہی تھی۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد لڑکیوں کو محفوظ اور زیادہ آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

پی ای ایف نے تمام پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر لڑکیوں کے سیکشن سے مرد اساتذہ کو ہٹا دیں اور نئی پالیسی کے مطابق خواتین اساتذہ کو تعینات کریں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں