Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

شناختی کارڈ پر جعلی سمز کا اجراء، چیک کیسے کریں جانیے!

(اوصاف نیوز)شہری ہوشیار ہوجائیں ان کے شناختی کارڈ پر بھی کسی جعلی سم کا اجرا ہوسکتا ہے، اس سے متعلق معلومات شہریوں کو بڑی پریشانی سے بچاسکتی ہے۔

خاتون کے شناختی کارڈ پر دوسرے لوگوں کو سمز جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، مذکورہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے خاتون کے شناختی کارڈ پر جعلی سمز اجرا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ طور پر شیخوپورہ میں موبائل کمپنی کے فرنچائز پر چھاپہ مارا۔

چھاپے میں 150 سمز، 2 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 5 بی وی ایس ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں جبکہ فرنچائز کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا، ان کےخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات جاری ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سم اجرا کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اس سلسلے میں شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن 55055 یا 0800 پر درج کرائیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

یہ بھی پڑھیں