Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

یا اللہ خیر کر:تاریخی شہر میں افسوسناک واقع 22 افراد جاں بحق، 16 زخمی

مراکش (اوصاف نیوز) تاریخی شہر ’فاس‘ میں بدھ کے روز 2 ملحقہ عمارتیں منہدم ہونے سے کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ’فاس‘ مراکش کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

حکام کے مطابق 2 میں سے ایک عمارت خالی تھی، جبکہ دوسری میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں ’عقیقہ‘ کی تقریب جاری تھی۔ اسی عمارت میں 8 خاندان رہائش پذیر تھے۔ استغاثہ کے دفتر نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایک زندہ بچنے والے شخص نے، جس کی اہلیہ اور 3 بچے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے، مقامی چینل کو بتایا کہ امدادی کارکن ایک لاش نکال چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی اپنے دیگر اہل خانہ کی تلاش میں ہے۔

ریاستی نشریاتی ادارے SNRT نیوز کی فوٹیج میں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی باشندوں کو ملبے سے متاثرین کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔

ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے اطلاع دی کہ عمارت ہل رہی ہے، اور جب وہ باہر نکلے تو عمارت گر رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ عمارتیں کچھ عرصے سے دراڑوں کا شکار تھیں۔

مقامی حکام نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور انتظامی انکوائری بھی شروع کی گئی ہے تاکہ 4 منزلہ عمارتوں کے گرنے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

یہ عمارتیں 2006 میں ایک سرکاری منصوبے کے تحت تعمیر کی گئی تھیں، جس میں جھگی بستیوں کے رہائشیوں کو پلاٹ دے کر اپنے گھر بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

بدھ کا حادثہ گزشتہ 15 سال کے دوران مراکش میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ 2010 میں شمالی شہر مکناس میں تاریخی منار گرنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیؒں:پاکستان جرنلسٹس فورم UAE کے بانی /ممبر شیخ محمد پرویز انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں