Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

مسافروں سے بھری وین دریا میں گر گئی، 3 لاشیں نکال لیں، 9 لاپتہ

راولاکوٹ (اوصاف نیوز) تحصیل ہجیرہ میں مسافر وین دریائے جہلم میں گر گئی 16 مسافر سوار تھے ریسکیو اہلکاروں نے تین لاشیں نکال لی ہیں۔

اے بی این نیوز کے مطابق یہ سنگین حادثہ راولاکوٹ کی جمعرات کی صبح تحصیل ہجیرہ میں پیش آیا جہاں پنڈی سے جانے والی ایک مسافر وین آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں جا گری۔ ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سدھنوتی ممتاز کاظمی نے بتایا کہ وین میں 16 مسافر سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چار مسافروں کو ریسکیو کر لیا اور انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے خاتون سمیت تین مسافروں کی لاشیں نکال لیں جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے، جس میں مزید کوئ لاش موجود نہیں۔

ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ مزید مسافروں کی تلاش کیلیے کشتیوں کے علاوہ انڈر واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دریں اثنا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک افسر کو حادثے کی وجوہات کی تحقیات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں اب تک کتنے ہائی پروفائل کورٹ مارشلز ہوچکے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں