Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

آن لائن پاسپورٹ کی تصدیق کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی کاوشوں اور نادرا کے تعاون سے فنگر پرنٹ کی تصدیق کا نیا سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

پاسپورٹ کے درخواست دہندگان اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آسانی سے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹ کی تصدیق میں مسائل کی صورت میں چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹ کی تصدیق میں مسائل کی شکایات سامنے آئیں، سمندر پار پاکستانی اور بزرگ شہری خصوصی طور پر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں‌:عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں