کوہاٹ (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر بلیٹنگ آئل ڈپو کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا



