اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم سمیت 23 اہم رہنما شامل ہیں۔
فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، سہیل آفریدی، علامہ راجہ ناصر عباس بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، معین قریشی، ملک احمد خان بھچر بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل شیخ، داؤد کاکڑ، خالد خورشید نیازی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اسد قیصر، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوزاب، لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گا۔ کمیٹی پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے پیروی کی جانے والی پالیسیاں بھی مرتب کرے گی۔
مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اہم پیغام

