Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اہم پیغام

اسلام آباد (اوصاف نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مستحق خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والیٹ اور مفت سم کی دستیابی کے حوالے سے اہم پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک نیا اور محفوظ ادائیگی کا نظام متعارف کرا رہا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اپنا ڈیجیٹل والیٹ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے قریبی بی آئی ایس پی آفس یا کیمپ سائٹ سے مفت سم حاصل کریں، آپ کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد یہ سم آپ کا والٹ اکاؤنٹ بن جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو پیسے نہ دیں اور صرف بی آئی ایس پی کے عملے سے والیٹ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کریں۔

واضح رہے کہ استفادہ کنندگان کے لیے ایک کروڑ سوشل پروٹیکشن والیٹس کھولے جارہے ہیں، جس کے تحت مستحقین کو مفت سمیں فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:صحرائے تھر میں سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان

یہ بھی پڑھیں