کراچی (اوصاف نیوز) صحرائے تھر کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے ٹورسٹ ٹرین سروس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کراچی سے کھوکھروپار زیرو پوائنٹ تک ٹورسٹ ٹرین سروس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹورسٹ ٹرین کا سفر کراچی سے شروع ہو کر کھوکھروپار زیرو پوائنٹ تک جائے گا۔
ٹورسٹ ٹرین 20 دسمبر کو صبح 9 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹورسٹ ٹرین شام 5 بجے کراچی سے چھور پہنچے گی۔ مسافروں کے لیے کیمپنگ، الاؤ، موسیقی اور رات کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق اضافی فیس ادا کرنے والے مسافر گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرین 21 دسمبر کی صبح 7 بجے چھور سے زیرو پوائنٹ کے لیے روانہ ہوگی، زیرو پوائنٹ پر ناشتہ اور سیر و تفریح کے بعد شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت کا عراق جانے والے زائرین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

