Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

حکومت کا عراق جانے والے زائرین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زیادہ قیام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

برسلز میں اپنے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی اور عراقی ادارے عازمین حج سے متعلق قریبی رابطے میں رہیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، وقار اور سہولت اولین ترجیح ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی جائے گی، مشترکہ ایکشن پلان پر فیصلہ کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میکنزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پاور سیکٹر نےاوسطاً کتنی ایل این جی استعمال کی؟ جانئے

یہ بھی پڑھیں