موسیٰ خیل (اوصاف نیوز) بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے چائنہ کھنڈہ میں ہیضے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق موسیٰ خیل کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ مرنے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
ڈی ایچ او عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ 4 روز میں 8 اموات ہوئیں، اب صورتحال قابو میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں جب کہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھیج دی ہیں۔
ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق ایک سرکاری سکول کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی



