Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اراکین اسمبلی کو تعاون کیلئے خط لکھ دیا گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مالی بحران کے باعث اراکین اسمبلی کو مالی تعاون کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔ جب کہ ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رقم بھیجی جائے، امید ہے اراکین اسمبلی 72 گھنٹوں کے اندر پیسے بھیج دیں گے۔
مزید پڑھیں:یواےای: پرائیویٹ سیکٹر کیلئے بھی چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں