Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈہوگئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی۔قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ابتسام الہی زہیر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں ستمبر میں بھی دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ‘آزاد عوام پاکستان پارٹی اور ‘تجدید نظام پارٹی کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش و برفباری کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں