اسلام آباد (اوصاف نیوز)ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کمپنی نے نجی بینک کے اشتراک سے زیر مارک اپ کے آسان اقساط پر ایک اسکیم معارف کروائی ہے، یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے، خریدار اپنے بینک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکلز آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔
کمپنی اور نجی بینک بینک الفلاح کی جانب سے یہ اسکیم ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی کے باعث عام خریدار کے لیے نئی موٹر سائیکل خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بغیر سود اقساط کی سہولت سے نہ صرف صارفین پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ مقامی آٹو مارکیٹ میں بھی سرگرمی بڑھنے کی توقع ہے۔
صفر مارک اپ کی اس اسکیم میں ہونڈا کمپنی کے تین ماڈلز شامل ہیں، ان میں ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 125 اور ہونڈا سی جی 150 شامل ہے۔
بینک حکام کے مطابق ان ماڈلز پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔ یہ اسکیم محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکل کی دستیابی اسٹاک سے مشروط ہوگی۔
اقساط کی ادائیگی کا طریقہ
ہونڈا CD 70 جس کی قیمت 159,900 روپے ہے، اب 26,650 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسی طرح CG 125 اور CG 150 بھی اس بغیر سود اسکیم کے تحت دستیاب ہیں، جس سے یکمشت بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
موٹر سائیکل بک کروانے یا اقساطی اسکیم کی شرائط اور اہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا اس کے آفیشل رابطہ ذرائع سے رجوع کر سکتے ہیں۔
یہ پیشکش ان افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو ہونڈا موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں لیکن بڑھتی قیمتوں کے باعث انتظار کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی


