Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نومئی کیسز: عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی جب کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی۔آج بھی ان کیسوں میں مقدمات کے چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل نا ہوسکا، ملزمان کی کم تعداد عدالت پیش ہوئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پیش ہوئے حاضری لگوائی اور چلے گئے ان 11 مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلنے، میٹرو بس اسٹیشن حملہ کیس بھی شامل ہیں۔

عدالت نے آئندہ تاریخ پر ان کیسوں میں آئیندہ تاریخ چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل کرنے اور فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی قید تنہائی اور غیر انسانی سلوک ختم ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں