( اوصاف نیوز )معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےجے یو آئی کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے انتقال کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔
اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔
مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے
مزید پڑھیں:سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: خواجہ آصف




