پشاور(اوصاف نیوز) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی و سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی والدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار صبح 11 بجے بڈھ بیر قبرستان (لوئے ادیرہ) میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہل علاقہ سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی شاہ فرمان سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعائیں کی گئیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی بھی سابق گورنر شاہ فرمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سہیل آفریدی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کےمعروف ٹی وی اینکر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
