Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال بارے اہم انکشافات

پشاور(اوصاف نیوز)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جلسے میں کسی انقلاب کی بات کررہے تھے ،جلسہ گاہ سےکچھ فاصلے پرتالاب میں انسان اورجانورایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں،13برسوں میں آپ کسی کو پینےکیلئےصاف پانی نہیں دےسکتے،بات انقلاب کی کرتےہیں۔

عوامی راج کی بات کرنے والوں کو بتادیتا ہوں کہ ہم ان کا ہر سطح پر محاسبہ کریں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ٹکر کے نہیں ڈبل ٹکر کے لوگ ملیں گے،واپس پشاور جاکر سی ایم ہاؤس میں اپنے وزرا کے ساتھ خوش گپیاں نہ کریں۔

لیڈ ی ریڈنگ اسپتال جاکر دیکھیں جہاں ایک درجن بھی آئی سی یو کے بیڈز نہیں،300سے زائد مریض اسپتال کے باہر آئی سی یو کا بیڈ ملنے کا انتظار کررہے ہیں،جن کو بیڈ نہیں مل رہا وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں آپ کے پاس 3 درجن سے زائد آئی سی یو بیڈز نہیں،چند کرداروں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے،اسی وجہ سے چند دنوں کے لیے آپ بھی وزیراعلیٰ بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی ضرورت نہیں ،پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،آپ کی مدت، آپ کا ٹائم، آپ کی بدمعاشی، آپ کا راج ختم،اس کے بعد عوامی حکومت بھی آئے گی اور آپ کو اپنی اوقات کا پتہ بھی چل جائے گا۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا میں جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان شخص ہیرو بن گیا

یہ بھی پڑھیں