Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عمران خان کی جیل میں ایکسرسائز کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر ہلچل

راولپنڈی (اوصاف نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں ایکسرسائز کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں عمران خان کو جسمانی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے حامی حلقے ان کی صحت اور حوصلے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
تاحال جیل حکام یا متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے ویڈیو کی تصدیق یا اس کے لیک ہونے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وڈیو کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اے آئی سے بنی ہے یا اصل ہے ۔
مزید پڑھیں: سابق انگلش کپتان نے سڈنی واقعہ کے دوران کیسے جان بچائی ؟

یہ بھی پڑھیں