Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

چور دن دیہاڑے 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر فرار

گوجرانوالہ (اوصاف نیوز)نامعلوم چور 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چلغوزے لے کر فرار ہو گئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دن دیہاڑے بڑی چوری کی واردات سامنے آ گئی، جہاں نامعلوم چور 38 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چلغوزے لے کر فرار ہو گئے۔

واردات چند روز قبل پیش آئی تاہم اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب سامنے آ گئی ہے، جس مین تین ملزمان دن دہاڑے کھلے عام چلغوزے کے چھ بورے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم متاثرہ تاجر نے درج کی گئی ایف آئی آر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں نقصان کی رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے درج کی ہے، جبکہ اصل نقصان 38 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درست رقم کے ساتھ درج کیا جائے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور قیمتی چلغوزے برآمد کرائے جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکی ویزا کے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا سکریننگ کا آغاز

یہ بھی پڑھیں