Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کا چالان، سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ٹریفک پولیس کی کارروا ئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کا چالان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کے فرزند گاڑی چلا رہے تھے

اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے پر ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیا۔ یہ چالان اسلام آباد ایکسپریس چوک میں دیا گیا۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں

، خاص طور پر سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکےاہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں