Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بینظیربھٹو جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کےغیر پیشہ ورانہ رویےکی تصویر پروائرل، حکام کا نوٹس

راولپنڈی (اوصاف نیوز)بینظیر بھٹو جنرل اسپتال مری روڈ میں ڈاکٹر کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آرتھوپیڈک وارڈ میں تعینات ڈاکٹر شایان پر مریض کے ساتھ مبینہ غیر مناسب رویے کا الزام لگایا گیا.

ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ سرکاری دفتر کو نجی کمرہ بنا کر کیا، گزشتہ شب ڈاکٹر کرسی پر بیٹھ کر میز پر پاؤں رکھ کر مریض کا معائنہ کرتا رہا۔

تصویر وائرل ہونے پر ایم ایس ڈاکٹر شرجیل سرفراز شیخ نے سخت نوٹس لیا اور کہا کہ ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار

یہ بھی پڑھیں