Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

چیئرمین پی ٹی آئی کا سانحہ اے پی ایس کے حوالے اہم بیان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ کے سیاہ اور دل دہلا دینے والی دہشت گردی میں سے ایک کی یاد میں سر جھکاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس دن معصوم بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا تھا، شہداء کے اہلخانہ نے جو درد اٹھایا وہ الفاظ سے باہر ہے۔ ہم غم، دکھ اور یکجہتی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اس سانحے نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم میں ایک قوم کےطور پر متحد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان معصوم جانوں اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قربانی کے ساتھ ملک کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر سیاسی اسکورنگ یا سیاسی اختلافات کی گنجائش نہیں ہے، ہم سب اپنے وطن کو بچانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے۔
مزید پڑھیں:رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا؟ کونسی فلم کا حصہ ہوں گے؟

یہ بھی پڑھیں