Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز) نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7ارب 81کروڑ 30لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس پر بجلی کی فی یونٹ لاگت 6روپے 16پیسے رہی، نومبر میں پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 5.06فیصد اور گیس سے 8.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 8.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع؛ ملازمین کی پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں