پشاور (اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد میں اشتہاری قراردیدیا گیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 ایم پی ایزبھی اشتہاری قرار دیے گئے۔
مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کردیے گئے، پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ، عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ 30 دن تک پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے اشتہارات آج اخبارات میں شائع کردئیے گئے۔
واضح رہے سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے ، تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد ارکان اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے کسی عدالت سے ضمانت نہیں لی۔
مزید پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت




