Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی ناکام

لاہور(‌اوصاف نیوز)‌بابر اعظم بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے۔

بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف نو رنز بنائے۔

وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے بولر لیوک ووڈ کی گیند پر میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، بابر اعظم بگ بیش لیگ کے اپنے ڈیبیو میچ میں بھی ناکام رہے۔

اپنے پہلے میچ میں انہوں نے پرتھ سکارچرز کے خلاف دو رنز بنائے جس میں سڈنی سکسرز کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔

بارش کے باعث یہ میچ گیارہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:نیوزی لینڈ نے پاکستان سمیت 26 ممالک میں ویزا ایپلی کیشن سینٹرکی سروس فیس بڑھا دی

یہ بھی پڑھیں